سنئیر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دورہ دوحہ، قطری وزیراعظم کیساتھ ملاقات

تہران - ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی چیئرمین اور قطری وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، سنیئر ایرانی رکن مجلس 'علاء الدین بروجردی' کی قیادت میں اعلی سطح پارلیمانی وفد نے قطری دارالحکومت دوحہ کے دورے پر پہنچ گیا جہاں وفد کے سربراہ اور اراکین نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ 'عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی' کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات کے دوران بروجردی اور قطری وزیراعظم نے تہران،دوحہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے ایران اور قطر کے روابط کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی.

یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین دورہ قطر سے پہلے سلطنت عمان کا دورہ کیا. مسقط پہنچنے پر عمانی نائب اسپیکر اور ایرانی سفیر نے بروجردی اور ایرانی پارلیمانی وفد کا استقبال کیا.

٢٧٤**