ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان کو برامدات میں 126 فیصد اضافہ

زاہدان - ارنا - سنئیر ایرانی ریلوے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مصنوعات کی برآمدات میں 126 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل 'مجید ارجونی' نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایران کے سرحدی علاقے 'زاہدان' سے پاکستان کو 10603 ٹن مصنوعات برآمد کی گئیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول، تل اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی.

٢٧٤**