سعودی عرب کی جانب سے ایرانی سفارتی ٹیم کو ویزے جاری

تہران - ارنا - ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کی سفارتی ٹیم کے لئے رواں سال حج میں شامل ایرانی زائرین کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ویزے جاری کردئے.

یہ بات 'سید رضا صالحی امیری' نے پیر کے روز 'تہران' کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں کے لئے سعودی عرب کے ویزے جاری ہوگئے اور اس وفد میں شامل اہلکار ایام حج میں سعودی عرب میں تعینات ہوں گے جس کا مقصد ایرانی زائرین کو خدمات فراہم کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہیں کررہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے.

یاد رہے کہ اس سال 600 کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ایرانہ شہری حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں 40260 مرد اور 40336 خواتین شامل ہیں اور ان کو ملک کے 20 شہروں سے 335 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچا دیا جائے گا.

زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 30 جولائی سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہے گا.

٢٧٤**