ایران میں گرجاگھروں کی تعمیرات کے لئے 14 ارب ریال کا بجٹ مختص

ارومیہ - ارنا - ملک بھر میں گرجاگھروں کی تعمیرات کے لئے حکومت نے 14 ارب ریال (430 ہزار ڈالر) کا بجٹ مختص کیا ہے.

ايران کي ثقافتي ورثہ، سياحت اور دستکاري تنظيم کے ڈپٹي ڈائريکٹر محمد حسن طالبيان نے ايران کے شمالي علاقے چالدران ميں مسيحي برادري کي ايک تقريب ميں شرکت کے موقع پر کہا ہے کہ ايران ميں قديم زمانے کے گرجاگھر موجود ہيں اور ان کي تاريخي شناخت کو محفوظ رکھنا چاہيئے.

انہوں نے چالدران کے علاقے ميں واقع 'بلک چرچ' کي اہميت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ يہ چرچ 7 ويں صدي عيسوي ميں تعمير ہوا ہے جو دنيا ميں ايک شاہکار نمونہ ہے.

ايران کے بلک کليسا،اسٹيفن کليسا اور زور کليسا يونيسکوکے بين الاقوامي ادارے ميں رجسٹرڈ ہيں.

چالدران کے علاقے ايران کے مغربي آذربائيجان صوبے کے دارلحکومت اروميہ سے 220 کلوميٹر دور شمال پرواقع ہيں.

1*271**