کروشیا،ایران کے ساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رجبی نے ایرانی وفود کے کروشیا کے اہم حالیہ دورے کے بارے میں کہا ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان لوکوموٹو سمیت مختلف گاڑیاں بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

انہوں نے كہا كہ ايران كے كوآپريٹيو، ليبر اور سوشل ويلفيئر امور كے وزير 'علي ربيعي' نے بھي اپنے كروشيا كے ہم منصب سے ملاقات كي تھي جس ميں دونوں نے باہمي دلچسپي كے امور پر تبالہ خيال كيا تھا.

دونوں ممالك كے درميان كار كي صنعت ميں اہم مواقعوں كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ تہران اور 'زغرب' كي نجي كمپنياں ان مواقعوں سے بھرپور انداز ميں فائدہ لے سكتي ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران،كروشيا سميت ديگر مشرقي يورپي ممالك كے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے.

1*271**