ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے خود امریکہ کو نقصان ہوگا: ولایتی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلی سیاست دان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیاں سب سے زیادہ امریکہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گی.

يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كے تشخيص مصلحت نظام كے اسٹريٹجك ريسرچ سنٹر كے سربراہ علي اكبر ولايتي نے روس كے ماہرين پرمشتمل ايك وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران كہي.

انہوں نے كہا كہ روس اور ايران پرامريكہ كي نئي پابنديوں كي وجہ سے دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں روابط كو مزيد توسيع ملے گي.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ سالوں ميں ماسكو اور تہران كے اعلي عہديداروں نے باہمي اسٹريٹجك روابط كو توسيع دينے كے لئے مختلف اہم قدم اٹھائے ہيں اور يہ روابط اپنے صحيح راستہ پر رواں دواں ہيں.

1*271**