پاک،ایران سرحدی محافظ باہمی اتحاد کیساتھ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے: جنرل باقری

زاہدان - ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر متعین پاکستانی سرحدی محافظ امن قائم کرنے کی ذمہ داری ادا کریں گے.

يہ بات ميجر جنرل 'محمد باقري' نے ايران كے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان كے شہر زاہدان كے دورے كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے سرحدي محافظ باہمي اتحاد كے ساتھ دونوں ممالك كي سرحدوں كي سلامتي كو يقيني بنائيں گے.

ايراني مسلح افواج كے سربراہ نے كہا ہے كہ پاكستان كے سرحدي محافظ ايراني سرحد كو سيكورٹي فراہم كرنے كيلئے بھرپور كوششيں كرتے ہيں.

جنرل باقري نے كہا كہ ايراني مسلح افواج قوم اور سيكورٹي حكام كے ساتھ شانہ بہ شانہ كھڑے ہيں اور سيكورٹي فورسز، سپاہ پاسداران اسلامي انقلاب، مسلح افواج اور اينٹلي جنس فورسز كي بھرپور كوششوں كے ساتھ ايران كي مشرقي سرحدوں ميں امن اور سلامتي قائم كر رہے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ تمام ايراني سيكورٹي اور دفاعي تنظيموں كے درميان باہمي اتحاد كے ذريعہ صوبے سيستان اور بلوچستان ميں سلامتي قائم ہو سكتي ہے.

9393*271**