ایرانی صدر کی مراکش کے قومی دن پر مبارکباد

تہران - ارنا - ایرانی صدر نے مراکش کے بادشاہ کو انکے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے.

صدر مملكت 'حسن روحاني' نے آج بروز اتوار اپنے ايك پيغام ميں مغرب كے ششم بادشاہ 'ملك محمد' اور اس ملك كي قوم كو قومي دن كي آمد پر دلي مباركباد پيش كي.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مراكش كے درميان مشتركہ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينا دونوں قوموں كے لئے فائدہ مند ہوگا.

انہوں نے كہا كہ ہم يقين ركھتے ہيں كہ اپني اعلي صلاحيتوں كے ذريعے دونوں ممالك كے درميان موجودہ تعلقات كو مزيد مضبوط كرسكتے ہيں.

اس موقع پر ايراني صدر نے مراكش كے بادشاہ،حكومت اور قوم كے لئے صحت، كاميابي اور ترقي كي نيك خواہشات كا اظہار كيا.

9393*271**