امریکہ کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایرانی سفیر

لندن - ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران،امریکہ کے غیر جوہری مذاکرات اور جوہری مذاکرات کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گا.

يہ بات 'حميد بعيدي نژاد' نے ہفتہ كے روز اپنے ٹوئٹر پيغام ميں امريكہ كي نئي پابنديوں پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہي.

تفصيلات كے مطابق، امريكي سينيٹ نے گزشتہ ہفتے جوہري معاہدے كي خلاف ورزي كرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران، روس اور شمالي كوريا كے خلاف نئي پابندياں عائد كي ہيں.

ياد رہے كہ امريكي حكومت نے كانگريس كو ايك خط ميں ايران كي ديانتداري كي تصديق كي مگر خطے ميں ايران كے تعميري كردار اور دہشتگردوں سے مقابلہ كرنے كے بہانے كے ساتھ نئي پابندياں عائد كي گئيں.

امريكي حكومت نے ايراني 'سيمرغ' ميزائل ٹيسٹ پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے اور ايراني دفاعي صنعت سے متعلقہ بعض كمپنيوں كے خلاف نئي پابندياں عائد كر ديں.

9393*271**