ايران،آذربائيجان كا كھيلوں كے شعبے ميں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آستارا - ارنا - آذربائيجان كراٹے فيڈريشن كے چيئرمين 'طيوب عزيزوف' نے ايران كے ساتھ كھيلوں كے شعبے ميں تعلقات كے فروغ پر زور ديا ہے.

يہ بات انہوں نے ايران كے شمالي صوبے گيلان كے شہر آستارا ميں كيوكوشين كراٹے مقابلوں كے موقع پر صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے دونوں ممالك ميں كھيل كے ميدانوں ميں كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ہمسايہ ممالك بين الاقوامي مقابلوں كے انعقاد ميں اہليت ركھتے ہيں.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان كراٹے سميت ديگر كھيلوں ميں تعاون كے فروغ پر زور ديا.

ايران كے شہر آستارا ميں بين الاقوامي كيوكوشين كراٹے مقابلوں ميں ايران، افغانستان، آذربائيجان اور عراق كي ٹيميں شركت كر رہي ہيں.

1*271**