ايران،عراق كي تعمير نو ميں اہم كردار ادا كر سكتا ہے : عراقي سني سياستدان

بغداد - ارنا - عراقي سني سياستدان 'محمود المشہداني' نے كہا ہے كہ داعش كے ہاتھوں سے تباہ ہونے والے شہر موصل كي از سر نو كي تعمير كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران نہايت اہم كردار ادا كر سكتا ہے.

يہ بات انہوں نے عراق ميں تعينات ايراني سفير ايرج مسجدي سے ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

عراق كے سابق پارليماني اسپيكر نے اپنے ملك ميں دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں ايران كے اہم كردار كو سراہتے ہوئے كہا كہ يقينا اسلامي جمہوريہ ايران نے عراق ميں دہشت گردي كے خاتمے ميں مثبت كردار ادا كيا ہے.

ايراني سفير نے عراق كے شہر موصل كي آزادي پر عراقي عوام اور حكومت كو مباركباد ديتے ہوئے داعش كے ہاتھوں تباہ ہونے والے علاقوں كي تعمير نو كے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے تعاون كي يقين دہاني كرائي.

اس موقع پر دونوں عہديداروں نے عراق كي تازہ صورت حال اور باہمي دلچسپي كے امور پر تبادل خيال كيا.

1*271**