ايران مخالف امريكي پابنديوں سے كوئي نتيجہ نہيں نكلے گا: برطانوي ايلچي

لندن - ارنا - ايران،برطانيہ تجارتي معاملات كو ديكھنے والے برطانوي حكومت كے خصوصي ايلچي نے ايران جوہري معاہدے كي حمايت كا اعادہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران مخالف نئي امريكي پابنديوں سے كوئي نتيجہ نہيں نكلے گا.

يہ بات 'نارمن لامونٹ' نے ہفتہ كے روز لندن ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ پابندياں عائد كرنے سے ملكوں كے درميان تعلقات كو متاثر كيا جارہا ہے.

برطانوي سياستدان نے كہا كہ ہميں تجارتي تعلقات اور باہمي مذاكرات كے ذريعے باہمي افہام و تفہيم كے لئے مزيد كوشش كرني چاہيے.

'نورمن لامونت نے برطانيہ اور ايران كے درميان بينكي ركاوٹيوں كو دونوں ممالك كے تجارتي تعاون كے فروغ كي راہ ميں بڑي ركاوٹ قرار ديتے ہوئے كہا كہ برطانيہ، انگريزي بينكوں كے ساتھ مذاكرات كے ذريعے ان ركاوٹوں كو جلد ہٹانے كي كوشش كر رہا ہے.

انہوں نے جوہري معاہدے پر ايران كي پابندي كي طرف اشارہ كرتے ہوئے اظہار كيا كہ برطانوي حكومت، واشنگٹن كو جوہري معاہدے پر پاپند رہنے كي كوشش كر رہي ہے.

برطانوي كي خصوصي ايلچي نے كہا كہ واشنگٹن كي خلاف ورزي كي صورت ميں برطانيہ اور يورپ عالمي ايٹمي معاہدے پر پاپند رہيں گے.

انہوں نے دونوں ممالك كے اچھے تجارتي تعلقات كا ذكركرتے ہوئے كہا كہ حاليہ اعداد اور شمار كے مطابق، ايران اور برطانيا كے تجارتي تبادلوں كي شرح ميں40 فيصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے ايران اور برطانيا كے بڑھتي ہوئي تجارتي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ برطانيا كي بڑي اور چھوٹي كمپينياں ايران كے ساتھ ، دونوں ممالك كے تجارتي تعلقات كے فروغ كے خواہاں ہيں.

انہوں نے كہا كہ برطانيا ايران كے ساتھ تجارتي تعلقات كا خواہاں ہے تو ہميں اميد ہے كہ دونوں ممالك كے تجارتي تعلقات كي توسيع سے ايران ،برطانيا كے سياسي روابط كي بحالي ميں مدد ملے گي.

انہوں نے ايران اور فرانس كے گيس معاھدے' ٹوٹل' پر خير مقدم كرتے ہوئے اور كہا كہ برطانيہ كي پٹروليم كمپني (بي پي)، ايران كے ساتھ تيل كے ديگر شعبوں ميں مشاورت كر رہي ہے.

انہوں نے كہا كہ 'جگوار' كمپني ايران ميں تجارتي سرگرميوں كو دوبارہ شروع كرنے كا ارادہ ركھتي ہے اور 'رولز' كمپني بھي ايراني ماركيٹ كي سرمايہ كاري پر دلچسبي ركھتي ہے اور يہ سب لندن، تہران كي بڑھتي ہوئي تجارتي سرگرميوں كي علامت ہے.

انہوں نے بتايا كہ جوہري معاہدے نے دونوں ممالك كے تجارتي تعلقات ميں اضافہ ليكن بينكي ركاوٹوں نے لين دين كے اخراجات كا اضافہ كرديا ہے اور يہ ركاوٹين، جوہري معاہدے سے كوئي تعلق نہيں كيونكہ حقيقت ميں جوہري معاہدے كے نفاذ دونوں فريقين كے لئے فائدہ مند ہے.

انہوں نے كہا كہ برطانيہ، جوہري معاہدے پرعمل درآمد كرنے كے لئے امريكہ كي حوصلہ افزائي كرنے كي كوشش اور خود بھي اس معاہدے كے مكمل نفاذ كي حمايت كر رہا ہے.

انہوں نے امريكہ كے ايران مخالف نئي پابنديوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ يہ پابندياں، ايران اور يوروپ كے تجارتي تعلقات پر كو‏ئي نقصان نہيں پہنچانا چاہيے.

انہوں بتايا كہ ايران نے جوہري معاہدے كے تحت اپنے تمام وعدوں پر من وعن عمل كيا ہے اور برطانيہ كو، ايران كے منفرد تجارتي مواقع سے فائدہ حاصل كرنا چاہئے.

9410*274**