ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکہ کو تنہا کردے گی: امریکی عہدیدار

نیو یارک - ارنا - امریکہ کی خارجہ پالیسی کونسل کے سربراہ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے سے دنیا میں تنہا ہوجائے گا.

'رچرڈ این. ہاس' نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے سے الگ ہونا ایک اسٹریٹجک غلطی ہوگی جس کی وجہ سے امریکہ تنہائی کا شکار ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے سے ایران کے ساتھ غیرضروری بحران کی فضا قائم ہوگی جبکہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ شمالی کوریا پر اپنی توجہ ملبوس کرے.

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے مشیر 'بین روڈس' کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حقیقت سے لاتعلق نہیں رہ سکتا کہ وائٹ ہاؤس کے پاس جوہری معاہدے کے نفاذ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی اور دیانت داری کی تصدیق کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے.

٢٧٤**