ایران میں صہیونی مخالف مظاہرے/فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

تہران - ارنا - ایران کے دارالحکومت تہران میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لاتعداد نمازیوں نے فلسیطنی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کی بربریت اور حالیہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے.

آج نماز جمعہ کے بعد مظلوم فلسطینی شہریوں پر صہیونی مظالم بالخصوص مسجد الاقصیکی بے حرمتی کے خلاف تہران میں عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور ریلی نکالی گئی.

مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست، امریکہ اور آل سعود کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے.

فلسطین سمیت یمن، شام اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے داروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک میں بے گناہ بچے اور عورتوں کی معصوم جانوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

اس کے علاوہ مظاہرین نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ سامراجی قوتوں کی سازش کے مقابلے میں اپنی خاموشی توڑ دیں اور متحد ہو کر امریکہ و ناجائز اسرائیلی ریاست کے مضموم عزائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں.

مظاہرین نے ایران مخالف نئی امریکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی حکام سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ایسے مغرضانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیں.

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ملکی مسائل کا حل مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے نفاذ میں ہے.

274**