ایرانی جامعات کے سربراہوں کی ترکی میں تعیناتی ایرانی سفیر سے ملاقات

انقرہ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف جامعات کے سربراہوں نے ترکی میں تعینات ایرانی سفیر'محمد ابراہیم طاہریان' اور ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی-8) میں ایران کے نمائندے 'علی موسوی' کے ساتھ ملاقات کی.

تفصيلات كے مطابق، ايراني جامعات كے سربراہوں كا ايك وفد تركي ميں منعقدہ 'اسلامي ممالك كي جامعات' كي بين الاقوامي كانفرنس ميں شركت كے لئے تركي كے دورہ پر ہيں.

ايراني سفير نے دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان تعليمي تعاون اور مختلف علوم كے تبادلوں كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے اس شعبے كي ترقي سے دونوں ممالك كي جامعات، اسلامي ممالك ميں علوم اور انفارميشن ٹيكنالوجي كي ترقي كے لئے اہم كردار ادا كرسكتي ہيں.

اس نشست ميں ايراني يونيورسٹيوں كے بعض سربراہوں نے دوسرے اسلامي ممالك كي جامعات كے ساتھ كئے گئے روابط اور باہمي تعاون سے آگاہ كيا.

1*271**