ایران نے چین میں منعقدہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے چین میں منعقدہ چار فریقی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج بروز جمعرات چینی شہر 'ژانگ جیانگ' میں منعقد ہوا جس میں ایرانی ٹیم نے قطر کو 80-63 کے نتیجے میں شکست دے دی اور ان مقابلوں میں تیسری جیت اپنے نام کرلیا.

فائنل میچ سے پہلے ایرانی کھیلاڑیوں نے چینی اور امریکی ٹیموں کو بھی شکست دی تھی اور فائنل کی جیت کے بعد اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم ایشیائی کپ مقابلوں کے لئے تیاری کر رہی ہے جو لبنان کی میزبانی میں 8 سے 20 اگست کو منعقد ہوں گے.

ایشیائی باسکٹ بال کپ کے مقابلوں میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پہلی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے.

٢٧٤**