ايشيائي سپورٹس جرنلسٹس تنظيم كے سربراہ كا دورہ ايران

تہران - ارنا - سپورٹس جرنلسٹس كي بين الاقوامي تنظيم كي ايشيا شاخ كے سيكرٹري جنرل 'امجد عزيز ملك' نے دورہ ايران كے موقع پر ارنا نيوز ايجنسي اور ايراني محكمہ كھيل كے اعلي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كيں.

اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں واقع آزادي اسٹيڈيم ميں امجد عزيز ملك كو ارنا نيوز ايجنسي ميں كھيلوں كي خبروں كي اشاعت كے حوالے سے بريفينگ دي گئي.

انہوں نے كھيلوں كي خبروں كي نشر و اشاعت كے حوالے سے ايراني ميڈيا كے اہم كردار كو سراہتے ہوئے ايشيائي كھيلوں كے معيار كو بڑھانے اور كھيلوں كے مصنفوں كے حوالے سے تعاون برھانے پر زور ديا.

دريں اثنا، پاكستاني كھيل كے رائٹرز فيڈريشن كے سيكرٹري جنرل اور ايراني نائب وزير برائے كھيل اور امور نوجوانان نے ايك ملاقات كے دوران ايشيائي صحافيوں اور ايشيا كانگريس 2018 اور ايشيا سپورٹس پريس يونين كي كانفرنس جو كہ 17 اكتوبر كو اسلام آباد ميں منعقد ہو گي اس حوالے سے تفصيلي جائزہ ليا.

٢٧١*٢٧٤**