ایران کے حج امور کے انتظامی اہلکاروں کا قافلہ مدینہ پہنچ گیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے عازمین حج کے انتظامات کو دیکھنے کے لئے 230 اہلکاروں پر مشتمل انتظامی قافلہ جمعرات کے روز ایرانی قومی ایئرلائن پرواز کے ذریعے 'مدینہ منورہ' کے ہوائی اڈہ پہنچ گیا.

تفصیلات کے مطابق، یہ پہلا ایرانی حج قافلہ ہے جو رواں سال کے ایرانی زائرین سے متعلق حج انتظامات کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا ہے.

ایرانی انتظامی قافلے میں شامل اہلکاروں کے پاسپورٹ اور دیگر امور معمول کے مطابق طے پائے جس کے بعد وہ مدینہ میں اپنی رہائش کے لئے مقرر کئے گئے ہوٹلوں کی طرف روانہ ہوگئے.

اس قافلے میں حج ادارے کے ملازمین، ایگزیکٹو عہدیدار، انتظامی امور کے اہلکار، مختلف فلاحی گروپس کے اراکین، طبی گروپ اور باورچی شامل ہیں.

یاد رہے کہ رواں سال ساڑھے 86 ہزار ایرانی شہریوں کو ملک کے مختلف شہروں میں واقع 20 ہوائی اڈوں کے ذریعے حج پر بھیجنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں.

ایرانی عازمین حج کو ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھیجا جائے گا جبکہ تہران کے امام خمینی (رح) بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25200 زائرین کو بھیج دیا جائے گا.

ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 31 جولائی سے شروع ہو کر 25 اگست تک جاری رہے گا.

٢٧٤**