امریکہ، مشرق وسطی کے مسائل کو ایران جوہری معاہدے سے نہ جوڑے: فرانس

نیو یارک - ارنا - فرانس نے ایک بار پھر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے مسائل کو اس معاہدے سے نہ جوڑے.

یہ بات امریکہ میں تعینات فرانسیسی سفیر 'جیرارڈ آراود' نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہی.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے مخالف عناصر کے جواب میں کہا کہ اس معاہدے کو جو اپنی جگہ نہایت اہم اور فائدہ مند ہے، دوسرے مسائل کے ساتھ جوڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور دوسرے مسائل کو اپنی جگہ الگ سے دیکھنا چاہئے.

فرانسیسی سفیر نے اپنی یہ باتیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں شامل ولید فارس کی تنقید کے جواب میں کہی ہے جس نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ ایران، جوہری معاہدے پر عمل تو کر رہا ہے مگر اس نے عراق، شام اور لبنان میں قبضہ جمایا ہوا ہے.

واضح رہے کہ فرانس کے سفیر نے ان حلقوں کا بھی جواب دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اپنے میزائل پروگرام میں اضافہ اور خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے.

٢٧٤**