ڈاکٹر روحانی کی نئے بھارتی صدر کو مبارکباد

تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بھارت کے نئے صدر 'رام ناتھ کووند' کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.

صدر مملکت حسن روحانی نے جمعرات کے روز بھارت کے نومنتخب صدر کے نام ایک پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران،بھارت تعلقات کی توسیع ناگزیر ہے جس کا مقصد تمام شعبوں میں تعاون کے نئے باب کا آغاز کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کے دور صدارت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے تعلقات کو نمایاں وسعت ملے گی.

ایران کے صدر نے بھارتی ہم منصب رام ناتھ کووند، بھارتی قوم اور حکومت کی صحت، سربلندی، اور ترقی کے لئے دعا کی.

یاد رہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے بھارت کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے.

صدارتی انتخاب کے لئے 771 ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ کا حق حاصل تھا جب کہ رام ناتھ نے 522 اور ان کے حریف امیدوار نے 225 ووٹ حاصل کئے.

٢٧٤**