ایران جوہری معاہدے کو عالمی حمایت حاصل ہے: بروجردی

ارومیہ - ارنا - سنئیر ایرانی رکن مجلس (پارلیمنٹ) نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہے اور اسے منسوخ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکہ اس حوالے سے سیاسی نزاکت کا مظاہرہ کرے.

یہ بات پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین 'علاء الدین بروجردی' نے مغربی آذربائیجان کے علاقے سلماس کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے یوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین اور کمیٹیوں کے درمیان متعدد نشستیں ہوئیں جس کا مقصد امریکی کانگریس کے حالیہ اقدامات اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کا جوابی ردعمل اور مقابلہ کرنا ہے.

بروجردی نے کہا کہ امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے بل کی حمایت میں اکثریت اراکین مجلس نے ووٹ دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد امریکی ہٹ دھرمیوں کا منہ توڑ جواب دینا ہے کیوں کہ امریکیوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کو سیاسی نزاکت کا مظاہرہ کرنا پڑے گا.

سنئیر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ممبران بھی امریکی خلاف ورزیوں کے مخالف ہیں جبکہ امریکہ اپنے غیرتعمیری اور غیرسنجیدہ اقدامات کے ذریعے دنیا میں اپنے آپ کو تنہا کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم ایران مخالف امریکہ کے تمام اقدامات کا سختی سے جواب دیں گے.

امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز بھاری اکثریت سے ایران سمیت شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تاہم امریکی سینیٹ تو اس وقت تک مذکورہ بل کی منظوری نہیں دی ہے.

٢٧٤**