ڈیفلیپیمپکس مقابلوں ایرانی کھیلاڑیوں نے 26 تمغے جیت لئے

تہران - ارنا - ترکی میں منعقدہ 2017 سمر ڈیفلیپیمپکس کے مختلف کھیل مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سماعت سے محروم کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں کے آٹھویں روز تک تین طلائی، 8 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

تفصیلات کے مطابق، ترکی کے سیمسان شہر میں جاری ان مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیموں کے کھیلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایرانی کھیل دستے میں شامل سماعت سے محروم کھیلاڑیوں نے فری اسٹائل کشتی، کراٹے، گریکو رومن کشتی، شوٹنگ اور جوڈو کے مقابلوں میں وطن عزیز کے لئے طلائی، چاندی اور کانسی کے 26 تمغے جیت لئے.

ڈیفلیپیمپکس کے مقابلے 30 جولائی تک جاری رہیں گے.

٢٧٤**