یورپ میں نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ پر فرانس کا انتباہ

تہران - ارنا - فرانسیسی حکومت نے امریکہ کی جانب سے ایران اور روس کے خلاف لگائے جانے والی نئی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں ان پابندیوں کے یورپ میں نفاذ پر انتباہ کیا ہے.

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ 'رومن نڈال' نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے بل منظور ہونے کے حوالے سے عالمی ادارے بشمول یورپی یونین کے کمیشن اور یورپی ممالک کو بحث اور بات چیت کرنی ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کی پابندیوں کے بل کے تحت ممکنہ طور پر بعض یورپی شخصیات اور کمپنیوں متاثر ہوسکتی ہیں جو ہماری لئے باعث تشویش ہے.

فرانسیسی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی نئی پابندیاں جغرافیائی حدود سے تجاوز کرتی ہیں لہذا یہ عالمی قوانین کے برعکس ہیں.

امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز بھاری اکثریت سے ایران سمیت شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تاہم امریکی سینیٹ تو اس وقت تک مذکورہ بل کی منظوری نہیں دی ہے.

٢٧٤**