کروشیا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی تعریف

تہران - ارنا - کروشیا کے نائب وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے.

يہ بات انہوں نے ايران،كروشيا پارليماني دوستي گروپ كے سربراہ حميد رضا فولادگر سے ملاقات كے دوران كہي.

انہون نے دہشت گردي اور انتہا پسندي كے خلاف جنگ ميں ايران كے ساتھ كروشيا كا تعاون كي يقين دہاني كراتے ہوئے كہا ہے كہ دہشت گرد اب دنيا كي سلامتي اور امن كے لئے بڑا چيلنج بن گيا ہے.

ملاقات ميں ايران- كروشيا پارليماني دوستي گروپ كے سربراہ حميد رضا فولادگر نے مشتركہ جوہري معاہدے پر ايران كا عزم دہراتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامي رپورٹوں كے مطابق ايران نے اب تك جوہري معاہدے كي پاسداري كي ہے.

امريكہ كا دہشت گردي كے حوالے سے ايران پر لگائے جانے والے الزامات كے بارے ميں انہوں نے كہا ہے كہ ايران خود دہشت گردي كا شكار ہے جس كي وجہ سے اس راہ ميں بڑي قربانيان دي ہے.

انہوں نے كہا كہ دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں دوسرے ممالك كے ساتھ قريبي تعاون اور خطے ميں پايدار امن اور استحكام كا قيام، ايران كي خارجہ پاليسي كا اہم جزء ہے.

دونوں ممالك كے درميان موجودہ مواقعوں سے فائدہ حاصل كرنے پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے پارليماني وفود كے تبادلے سے دوطرفہ تعلقات كے فروغ كا باعث بنے گا.

1*271**