ایران مخالف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کے برعکس ہیں: فرانس

تہران - ارنا - فرانس حکومت نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں.

رائٹرز خبر رساں ادارے نے پیرس سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فرانسیسی دفتر خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی نئی پابندیاں جغرافیائی حدود سے تجاوز کرتی ہیں لہذا یہ عالمی قوانین کے برعکس ہیں.

فرانس کا مؤقف ہے کہ تین ممالک کے خلاف نئی امریکیوں پابندیوں پر فرانسیسی اور یورپی قوانین کو لاگو کرنا ہوگا.

فرانس جو ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کرنے والے گروپ 5+1 میں شامل عالمی طاقتوں میں سے ایک رکن ملک ہے، نے مزید کہا کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے.

٢٧٤**