ایران کیساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں: آرمینیائی اسپیکر

تہران - ارنا - آرمینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جن کے ملک کے صدر ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران کا دورہ کرنے والے ہیں، نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں.

یہ بات 'ارے بابلوان' نے بدھ کے روز آرمینیائی دارالحکومت یریوان میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرتے ہیں.

آرمینی اسپیکر نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں اپنے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایرانی اسپیکر کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعاون سمیت علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں ںے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کو خاتمے سے مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کو قابل قدر فروغ ملے گا.

آرمینیا کے اسپیکر نے پارلیمانی فرینڈشپ تعلقات کو فروغ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے لئے اس تعلقات کی ترقی بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ قریب مستقبل میں ایرانی پارلیمنٹ کی تعلیم اور تحقیق کی کمیٹی کے ایک وفد آرمینی کا دورہ اور آرمینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج دنیا میں پارلیمانی ڈپلومیسی کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے اراکین دونوں ممالک کی قوموں کے درمیان تعلقات کو اچھی سطح پر پہنچ سکتے ہیں.

آرمینی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تہران اور ایروان کے درمیان تاریخی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ توانائی، تجارتی، زراعت، تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے باہمی تعاون قائم کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ویزے کے خاتمہ گہری دوستی تعلقات کی علامت ہے.

یاد رہے کہ آرمینیا کے صدر 'سرژ سرگسیان' 5 اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران کا دورہ کریں گے.

9393*274**