ایران کے جنوبی فری زون علاقے اروند میں غیرملکی شہریوں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے گا

آبادان - ارنا - سنئیر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے فری زون اروند میں غیرملکی شہریوں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے گا.

یہ بات اروند فوری زون اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے امور سرمایہ کاری 'محمدرضا معتمدی' نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران ہم نے غیرملکی شہریوں کی تنظیم کے سربراہ جنرل 'رضائیان' کے ساتھ ایک مشترکہ نشست میں ایران کے فری زون علاقے میں غیرملکی شہریوں کی آمد ورفت کی سہولیات پر اتفاق کیا گیا.

معتمدی نے کہا کہ قریب مستقبل میں اس حوالے سے منظور ہونے والے فیصلوں پر آپریشنل کا آغاز ہوجائے گا اور تمام انتظامی اور سرکاری طریقہ کار انجام ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی فری زون علاقے اروند کے منیجنگ ڈایریکٹر اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے درمیان ایک مشترکہ نشست میں اس علاقے میں وزارت خارجہ سے متعلقہ ایک تنظیم کے قیام پر اتفاق کی جاتی ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ عراقی شہریوں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لئے اگلے ایک مہینے تک ایکس ری ہلکے گاڑی عالمی شلمچہ سرحد پر نصب کیا جائے گا.

9393*274**