فلسطینی قوم پر صہیونی مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے: پاکستان

اسلام آباد - ارنا - حکومت پاکستان نے فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی کے بڑھتے ہوئے جبر و تشدد اور مسجد الاقصی کے حوالے سے توہین آمیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کے مظالم عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے.

پاکستانی دفترخارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حالیہ تشدد اور مسجد الاقصی میں مذہبی سرگرمیوں کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے ایسے اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم فلسطینیوں کے انسانی اقدار اور حقوق پر مبنی مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں.

اس بیان کے مطابق، حکومت پاکستان ایک بار پھر فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور ہم فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کی تشیل جس کا دارالحکومت القدس ہو، کے خواہاں ہیں.

واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکمرانوں کی جانب سے نے مسجد الاقصیٰ کے باہر غیر قانونی سیکیورٹی اور واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص اسلامی ریاستوں نے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے.

دنیا میں ہونے والے پر زور صہیونی مخالف مظاہروں اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجوں کے بعد ناجائز صہیونی ریاست کی کابینہ نے گزشتہ روز مسجد الاقصی کے باہر نصب کئے جانے والے واک تھرو گیٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کردیا.

274**