امریکہ میں فرانسیسی سفیر کی ایران جوہری معاہدے کی حمایت

نیو یارک - ارنا - امریکہ میں تعینات فرانس کے سفیر نے ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے مخالفین کے جواب میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے مثبت نتیجہ سامنا آیا اور اس کے نفاذ کے عمل کو جاری رکھنا ہوگا.

فرانسیسی سفیر 'جیرارڈ آراود' نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں ایران جوہری معاہدے کے خلاف تنقید کرنے والوں کے دعووں کو مسترد کردیا.

انہوں نے لکھا کے اس معاہدے کا مقصد جوہری سرگرمیوں کو پُرامن بنانا تھا اور اس سے ہمیں مثبت نتیجہ ملا.

فرانس کے سفیر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ضامن ہے کہ ایران این پی ٹی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر قائم رہے گا.

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں صرف جوہری امور شامل ہوتے ہیں اور دیگر موضوعات پر بات نہیں کی گئی.

واضح رہے کہ فرانسیسی سفیر نے ان حلقوں کا جواب دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اپنے میزائل پروگرام میں اضافہ اور خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے.

٢٧٤**