خلیج فارس میں امریکی اشتعال انگیزی کو ناکام بنادیا گیا: پاسدران انقلاب

تہران - ارنا - سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کی بحریہ فورس نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایک امریکی جنگی جہاز نے اشتعال انگیزی کی کوشش کی جس کو پاسداران انقلاب نے ناکام بنادیا.

پاسداران انقلاب کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق، خلیج فارس میں موجود ایک امریکی سمندری جہاز نے پاسداران کی بحریہ کی کشتیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی.

بیان کے مطابق، غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا کہ امریکی بحری جہاز نے ایرانی کشتیوں کو انتباہ کرنے کے مقصد سے فائر کیا مگر امریکیوں کا مقصد اشتعال انگیزی تھا جبکہ سپاہ پاسداران کی کشتیوں نے امریکی جہاز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھا.

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسداران انقلاب نے امریکی اشتعال انگیزی کی پرواہ نہ کی جس کے بعد امریکہ کے بحری جہاز اس علاقے سے نکل گیا.

274**