آپٹیکل فائبر لائن بچھانے کے لئے جلد ایران میں 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی 'محمود واعظی' نے کہا ہے کہ بہت جلد یورپی ممالک کی مختلف کمپنیاں ایران میں 750 ملین ڈالر کی آپٹیکل فائبر لائن بچھانے کے لئے سرمایہ کاری کریں گی.

انہوں نے ارنا كے نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سرمايہ كاري كے بعد ايران كے آٹھ اہم شہر آپٹيكل فائبر لائن سے منسلك ہوجائيں گے.

انہوں نے كہا كہ مشتركہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد ايران كے مختلف شعبوں ميں سرمايہ كاري ميں اضافہ ہورہا ہے.

انہوں نے گزشتہ تين سالوں ميں ايران ميں نجي شعبوں كي ترقي اور پيشرفت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايراني نجي شعبے دنيا كے كاروباري حلقے سے منسلك ہوچكے ہيں جس كي وجہ سے يہ كمپنيان اپني پيداوار كو بڑھا رہي ہيں.

1*271**