ایران اور یوراگوائے کا دوطرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

مونٹیویڈیو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور یوراگوائے کے اعلی عہدیداروں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

يوراگوائے ميں تعينات ايراني سفير 'ابوالفضل پسنديدہ' نے يوراگواے كے نائب صدر 'رائول سنديك' سے ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان ثقافتي سياسي اقتصادي تجارتي اور پارليماني روابط كے فروغ كے لئے تبادلہ خيال كيا.

گزشتہ سال ميں يوراگوائے كے نائب صدر كے دورہ ايران كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ اس دورے كے بعد دونوں ممالك كے درميان روابط كے ايك نئے دور كا آغاز ہوا ہے.

يوراگوائے كے نائب صدر نے بھي دونوں ممالك كے درميان روابط كي حاليہ سطح پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ يوراگوائے ايران كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كا حامي ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے چھٹے مشتركہ اقتصادي كميشن كا انعقاد ہونا اس بات كا ثبوت ہے كہ دونوں ممالك كے اعلي عہديدار دوطرفہ روابط كي توسيع كے لئے پہلے سے زيادہ پرعزم ہيں.

تفصيلات كے مطابق، گزشتہ مہينوں ميں يوراگوائے كے سياستدانوں كے ايك وفد نے بھي ايران كا دورہ كيا تھا جس ميں ايراني صدر حسن روحاني اور پارليماني اسپيكر علي لاريجاني سے ملاقات كي.

يوراگوائے جنوبي لاطيني امريكہ ميں وہ واحد ملك ہے جو اپني زراعت اور لائيو سٹاك كے حوالے سے جانا پہچانا جاتا اور اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ بھي اچھے اور ديرينہ تعلقات ركھتا ہے.

1*271**