عالمی فوجی مقابلوں میں شرکت کے لئے ایرانی آرمی کی غوطہ خور ٹیم روس پہنچ گئی

ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے غوطہ خور اہلکاروں پر مشتمل ایک وفد روس میں منعقد ہونے والے 2017 بین الاقوامی فوجی مقابلوں میں شرکت کے لئے منگل کے روز بحریہ اسود میں واقع روسی جزیرہ کریمہ پہنچ گیا.

ایرانی فوج کے غوطہ خور ٹیم میں شامل اہلکار گہرے پانی کے زمرے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے.

ان مقابلوں میں ایران کے گروپ میں شام، وینزویلا اور جنوبی افریقہ کی آرمی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں.

بحریہ اسود میں تعینات روسی بحریہ کے ترجمان کیپٹن 'ویاچیسلاف تروخاچیوف' نے کہا کہ جنگی اور آبی مقابلوں میں شریک غیرملکی وفد بحریہ اسود میں قائم روسی بحریہ کے کیمپ میں رہیں گے اور ان مقابلوں کے ساتھ یہ وفود سیاحتی، ثقافتی اور مشقوں کے شعبوں میں بھی حصہ لیں گے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فوجی دستے میں شامل آرمی اور سپاہ پاسداران کے اہلکار روس میں منعقدہ تیسرے بین الاقوامی فوجی اور آبی مقابلوں کے مختلف کیٹگیری میں حصہ لیں گے.

٢٧٤**