نکاراگوا کے طالب علم ایران کے جامعات میں داخلہ لیں : ایرانی سفارتکار

میڈریڈ - ارنا - نکاراگوا میں تعینات ایرانی سفیر نے نیکاراگوا کے طالب علموں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف جامعات میں داخلہ لینے پر زور دیا ہے.

يہ بات انہوں نے نكاراگوا كے طالب علموں كے ايك وفد سے ملاقات كے دوران كہي.

نكاراگوا كے ايك اخبار كے مطابق، ايراني سفير نے دونوں ممالك كے درميان ثقافتي تبادلوں پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم چاہتے ہيں كہ ايران اور نكاراگوا كے طالب علم اور پروفيسرز ايك دوسرے كے ممالك كا دورہ كريں.

انہوں نے ايران ميں امن اور امان كي قابل اطمينان صورت حال كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران مشرقي وسطي كے ديگر ممالك كے برعكس جنگ اور دہشت گردي سے دور ہے.

ايراني سفير نے كہا كہ ايران كي كل آبادي 80 ملين ہے جس ميں سے 5 ملين طلبہ اور طالبات ملك كي 2700 جامعات ميں تعليم حاصل كررہے ہيں.

1*271**