ایران نے ایشیائی والی بال مقابلوں میں پاکستان کو شکست دے دی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم نے انڈونیشیا میں جاری 2017 ایشیائی والی بال چیمپئن شپ مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دے دی.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے نوجوان والی بال کھیلاڑیوں نے گزشتہ روز اپنے پہلے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراقی ٹیم کو بھی شکست دے دی تھی.

یاد رہے کہ انڈونیشیا کے سورابایا شہر میں پیر کے روز 19ویں انڈر 23 ایشیائی والی بال چیمپئن شپ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایرانی قومی ٹیم عراق، پاکستان اور چین کی ٹیموں کے ساتھ ایک ہی گروپ میں شامل ہے.

یہ قابل ذکر ہے کہ ایران کے ساتھ کھیلنے والی پاکستان کی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ایک ایرانی ہیں جن کا نام 'حمید موحدی' ہے.

٢٧٤**