ایران کی افغانستان میں اسپتال پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے صوبے 'غور' کے اسپتال پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے.

دفتر خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں اس ہولناک حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور افغان اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

واضح رہے کہ افغان حکام نے بتایا تھا کہ طالبان نے غور صوبے میں قائم مرکزی اسپتال پر حملہ کرکے 35 افراد کو ہلاک کردیا.

٢٧٤**