تہران ميں آرمينيا كے فلمي ميلے كا آغاز

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں آرمينيا كے فلمي ميلے كا دونوں ممالك كے ہنرمندوں اور آرٹسٹوں كي موجودگي ميں آغاز ہوگيا ہے.

ايراني ماہر سينما 'كيان كثيريان' نے اس ميلے كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس فلمي ميلے كا مقصد دونوں ممالك كے درميان ثقافتي سرگرميوں كو فروغ دينا ہے.

انہوں نے كہا كہ تہران كي طرح مشہد اور شيراز ميں بھي آرمينيا كا فلمي ميلہ سات دن تك جاري رہے گا.

ايك ہفتہ كے دوران تينوں شہروں ميں آرمينيا كے مختلف فيچر اور شاٹ فلموں سميت دستاويزي فلميں ديكھائي جائيں گي.

اسلامي جمہوريہ ايران ميں تعينات آرمينيا كے سفير 'آرتاشس تومانيان' نے بھي دونوں ممالك كے عوامي رابطوں پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ثفافت اور آرٹ ايسي چيزيں ہيں جس كے ذريعہ عوام ايك دوسرے كي قريب آسكتے ہيں.

1*271**