گزشتہ برسوں میں دہشتگردوں کے 120 منصوبوں کو ناکام بنادیا گیا: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

اردبیل - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی 120 تخریب کاری کی کاروائیوں کو ناکام بنا دیا.

یہ بات علامہ 'سید محمود علوی' نے منگل کے روز ایران کے شمال مغربی شہر 'اردبیل' میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر جوانوں اور سیکورٹی اداروں نے نہ صرف درجنوں تخریب کاری کے منصوبوں کو ناکام بنایا بلکہ ان منصوبوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار یا واصل جہنم کردیا.

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے بہادر جوانوں اور حساس اداروں کی آمادگی کی بدولت ملک میں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ یا دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کا منصوبہ سامنے نہیں آیا.

علامہ علوی نے 7 جون کو تہران میں پارلیمنٹ اور بانی انقلاب امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو ہلاک اور تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ پرودگار کے فضل و کرم سے ملک کی سیکورٹی صورتحال قابل اطمینان ہے اور ایرانی سیکورٹی فورسز دشمن کے تمام ممکنہ اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں.

٢٧٤**