25 جولائی، 2017 12:04 PM
News Code: 3506495
0 Persons
پرتگالی شہری کا ایران میں قبول اسلام

سنندج - ارنا - ایرانی کے مغربی صوبے کردستان میں عشرہ کرامت کے موقع پر ایک پرتگالی شہری نے کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کرلیا.

پرتگالی شہری نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام 'محمد حسام' رکھ لیا.

ان کی اہلیہ مسلمان ہیں اور اس خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد پرتگالی شہری کا دین اسلام سے بھی لگاو ہوگیا.

ان کے مطابق، مسلمانوں کے ساتھ زیادہ رابطے میں رہنے سے دین اسلام سے محبت ہوئی اورانہوں نے قبول اسلام کرلیا.

پرتگالی نو مسلمان نے مزید کہا کہ انہوں نے دین اسلام کے بارے میں بھی تحقیق کی اور ان کو پتہ چلا کے زندگی کا اصل راستہ اور کامیابی کا ذریعہ اسلام اور قرآن ہے.

اس موقع پر صوبے کردستان میں متعین سپریم لیڈر کے نمائندہ حضرت آیت اللہ 'سید محمد حسینی شاہرودی' نے پرتگالی مسلمان کو قرآن پاک کا نسخہ تحفہ دیا.

274**