امریکہ کو اس کے رویے کے مطابق جواب دیں گے: ایرانی اسپیکر

تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف قدم اٹھانے کی امریکی سوچ سے انہی کا نقصان ہوگا تاہم امریکی رویے کو دیکھتے ہوئے ہم بھی اس کے مطابق اور مناسب انداز سے جواب دیں گے.

یہ بات 'علی لاریجانی' نے منگل کے روز تہران میں ملک کی میڈیکل سائنسز جامعات کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزی اور پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسے اقدامات کوئی نئی بات نہیں اور جب سے امریکی سینیٹ نے جوہری معاہدے پر فیصلہ کرنا شروع کیا ہے تو امریکہ کے لئے نئے چیلنجز سامنے آرہے ہیں.

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور ان اقدامات کے بالکل برابر جواب دیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی رویے اور ان کے اقدامات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور امریکی رویے کے مطابق ان کا عملی جواب دیں گے.

لاریجانی نے مزید کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور اگر امریکہ عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کاروں کے دائرہ اختیار س خوش نہیں ہے تو ایران معائنہ کاروں کی سطح میں کمی کرسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ اگر وہ جوہری معاہدے پر پابند نہ رہیں تو اس ان کو فائدہ ملے گا جبکہ ایسے اقدامات ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے.

274**