ایران اور جنوبی کوریا کے نجی شعبوں نے 10 سمجھوتوں پر دستخط کردئے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی صنعتی اور اقتصادی کمپنیوں نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے مفاہمت کی 10 یادداشتوں پر دستخط کئے.

ان سمجھوتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے اہم اقدامات کئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے ایران اور کوریا کی 40 صنعتی کمپنیاں اپنی خدمات فراہم کریں گی.

دوںوں ممالک کی نجی صنعتی کمپنیاں اسپیئر پارٹس سمیت ماہیگیری، معدنیات، ماحولیات، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی.

سمجھوتوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں ایران کے چھوٹی صنعتی یونٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر علی یزدانی اور تہران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر بھی موجود تھے.

علی یزدانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبون میں تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدات سے دونون ممالک کے درمیان صنعتی شعبے میں تعلقات مزید فروغ ملے گا.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنوبی کوریا سے اپنے تعلقات کی توسیع کے لئے کوئي بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایران نے جنوبی کوریا کو 2 بلین 867 ملین ڈالر توانائی سمیت مختلف مصنوعات برآمد کیا ہے.

1*274**