ارنا چیف کا دورہ قطر، الجزیرہ نیٹ ورک کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوحہ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور الجزیرہ نیٹ ورک کے سربراہوں نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ایک ملاقات دوران دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

تفصیلات کے مطابق، ارنا نیوز ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر 'محمد خدادی' نے قطر کے دورے کے موقع پر الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے سربراہ 'مصطفی سواق' کے ساتھ ملاقات اور اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے حکومتوں اور اقوام کے درمیان تعلقات اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا.

ارنا نیوز چیف نے اس موقع پر انتہاپسندی کی روک تھام، امن کے قیام بالخصوص علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی فضا قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا سے مزید کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہاؤس اور ذرائع ابلاغ عامہ کے اداروں کو بند کرنے، پابندیاں لگانے اور عوام تک معلومات کی رسائی کو روکنے کے اقدامات بلاجواز اور ناقابل قبول ہیں.

محمد خدادی نے بتایا کہ ایران میں میڈیا عوام اور اقوام کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے جس کا اصل مقصد امن و سلامتی کے لئے حکومتوں اور اقوام کے درمیان تعمیری فضا قائم کرنا ہے.

اس ملاقات کے دوران الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے سربراہ مصطفی سواق نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم تاریخی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ نیٹ ورک، ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

فریقین نے دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ محمد خدادی قطر کے انسانی حقوق کمیشن کی دعوت پر 'اظہار رائے کی آزادی، چینلجوں کا مقابلہ' کی کانفرنس میں شرکت کے لئے قطری دارالحکومت دوحہ کے دورے پر ہیں.

274**