25 جولائی، 2017 8:39 AM
News Code: 3506449
0 Persons
ایران کی لاہور خودکش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی شہر 'لاہور' میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں لاہور سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.

اس بیان کے مطابق، جبر، تشدد اور دہشتگردی انتہاپسندی سوچ کی بنیادیں ہیں اور اس کا منطق اور امن پسند رویے سے کوئی تعلق نہیں.

قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا میں بڑھتی ہوئی تشدد اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے دیانت داری کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے اور اس مقصد کے لئے دوہرے معیار اور دہشتگردوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کئے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے.

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کے روز پاکستان کے صوبی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوگئے.

اس ہولناک دہشتگردی کی ذمہ داری بدنام زمانہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی.

274**