اطالوي اور كينيڈين كمپنياں ايران كيساتھ گارمنٹس كے شعبے ميں مشتركہ پيداوار كي خواہاں

تہران - ارنا - ايراني وزارت محنت اور سماجي بہبود كے ايك سنئير عہديدار نے كہا ہے كہ گارمنٹس كے شعبے ميں ايران اور غيرملكي كمپنيوں كے مشتركہ تعاون كے لئے نئے باب كا آغاز ہوگيا اور اس حوالے سے اطالوي اور كينيڈين كمپنياں معاہدوں پر دستخط كے لئے ايران كے دورے پر ہيں.

يہ بات وزارت محنت اور سماجي بہبود كے سيكرٹري برائے امور ترقي ملازمت اور تشہير 'عيسي منصوري' نے پير كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني گارمنٹس شعبے كو فروغ دينے كے ساتھ ملك ميں روزگار كے متعدد مواقع حاصل ہوسكتا ہے اور ترك كمپنيوں كے علاوہ اطالوي اور كينيڈين كمپنياں ايران كے ساتھ مشتركہ پيداوار كا خواہاں ہيں.

منصوري نے كہا كہ ملك ميں ترك، اطالوي اور كينيڈين كے مقبول برانڈز كے ساتھ باہمي تعاون كي بنيادي دھانچہ فراہم كيا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ہم اطالوي اور كينيڈين كمپنيوں كے ساتھ باہمي تعاون كے معاہدوں پر دستخط كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے كہا كہ ترك كمپنيوں كے ساتھ معاہدوں كي شرح 8 كرور ڈالر ہے.

تفصيلات كے مطابق 2015 ميں گارمنٹس شعبے ميں دنيا كے سب سے بڑے برآمد اور پيدا كرنے والے ممالك ميں سے ايك چين 5.34 فيصد، بنگلہ ديش 6.6 فيصد، ويت نام 5.4 فيصد اور تركي 2.6 فيصد تھے.

9393*274**