ايشيائي والي بال مقابلوں ميں ايران كي عراق كو شكست

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي والي بال ٹيم نے انڈونيشيا ميں منعقدہ 2017 ايشيائي والي بال چيمپئن شپ مقابلوں كے پہلے مرحلے ميں اپنے حريف عراق كو 3-0 سے شكست دے دي.

تفصيلات كے مطابق ايران اور عراق كے درميان پير كے روز ميچ انڈونيشيا كے سورابايا شہر ميں منعقد ہوا جس ميں ايراني ٹيم نے اپنے حريف عراق كي ٹيم كو 3-0 سے شكست دے دي.

ياد رہے كہ انڈونيشيا كے سورابايا شہر ميں پير كے روز 19ويں انڈر 23 ايشيائي والي بال چيمپئن شپ مقابلوں كا آغاز ہوگيا ہے جس ميں ايراني قومي ٹيم عراق، پاكستان اور چين كي ٹيموں كے ساتھ ميچ كھيلے گا.

9393*274**