ایران میں ملکی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کا بیل منظور

تہران - ارنا - ایران کے صدر 'حسن روحانی' کی قیادت میں موجودہ حکومتی کابینہ نے ملکی کرنسی کو ریال سے ترمان میں تبدیل کرنے کا بیل منظور کردیا.

سیکرٹری کابینہ 'محسن حاجی مرزائی' نے پیر کے روز کہا کہ کرسنی تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقتصادی کمیشن گزشتہ 6 ماہ سے اس معاملے کا جائزہ لے رہا تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا.

٢٧٤**