ایران اور عراق کا دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بغداد - ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور اور عراقی اسپیکر نے ایک ملاقات کے دوران دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

اعلی ایرانی سفارتکار ' حسین جابری انصاری' نے گزشتہ روز دورہ عراق کے موقع پر بغداد میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'سلیم الجبوری' کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا.

جابری انصاری نے سلیم الجبوری کو ایرانی اسپیکر 'علی لاریجانی' کی طرف سے 5 اگست میں ایران کے 12ویں صدر مملکت 'حسن روحانی' کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہفتہ کے روز 'بغداد' کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے.

انہوں نے عراقی صدر 'فواد معصوم' اور عراقی وزیر خارجہ 'ابراہیم الجعفری' کے ساتھ ملاقاتیں کی اور ایران،عراق مشترکہ سیاسی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے اس ملک کا دورہ کرتا ہے.

9393*274**