ایران اور فرانس کے درمیان مشترکہ کمپنی کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس نے ریلوے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کمپنی کے قیام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، اس معاہدے پر ایران کی مائنز انڈسٹریز ڈیولپمنٹ اور رینوویشن کمپنی، فرانس کی ملٹی نیشنل السٹوم کمپنی اور ایران کی ریل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے دستخط کردئے.

اس موقع پر ایران کے وزیر صنعت و تجارت 'محمد رضا نعمت زادہ' نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت نے گزشتہ سالوں میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے نمایاں اقدامات کئے اور اس وقت ریلوے شعبے کی مزید ترقی ہماری پہلی ترجیح ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی اور کان کنی ضروریات کے تناظر میں ریلوے نظام کو مزید بہتر بنانے کو ضروری سمجھتے ہیں.

ایرانی وزیر صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں میٹرو ریلوے منصوبوں کے لئے انڈسٹریز ڈیولپمنٹ اور رینوویشن کمپنی 2 ہزار بوگی تیار کرے گی.

انہوں نے کہا کہ تیل بوگیوں کی تیاری کے عمل میں اندرونی وسائل کا استعمال کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے ہم بین الاقوامی کمپنیوں کی شراکت داری کے خواہاں بھی ہیں.

٢٧٤**