ايران كے جنوب ميں بين الاقوامي منشيات كا نيٹ ورك بےنقاب كرديا گيا

كرمان - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے سيكورٹي اداروں نے منشيات كے ايك بين الاقوامي نيٹ ورك كو بےنقاب كرتے ہوئے ان كو گرفتار كر ليا.

كرمان صوبے كي 'رودبار جنوب' علاقے كے گورنر 'عطا نواكي' نے ميڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايراني سيكورٹي اہلكاروں نے كرمان صوبے ميں منشيات كے سمگلروں كے خفيہ مقامات اور مكانات پر چھاپہ مار كر بڑي مقدار ميں اسلحہ سميت مختلف قسم كے گولہ بارود كا سامان برآمد كيا ہے.

انہوں نے كہا كہ اب كرمان صوبے كے جنوبي علاقوں كو سمگلروں سے خالي كيا جا چكا ہے.

انہوں نے كہا كہ ملك كے مختلف سيكورٹي اداروں اور عوام كے درميان ہمآہنگي اور تعاون سے رودبار جنوب كے علاقے مكمل طور پر اسمگلروں سے خالي كئے گئے ہيں.

رودبار كا علاقہ كرمان شہر كے 330 كلوميٹر پر واقع ہے جس كو منشيات كا مركز سمجا جاتا ہے.

1*271**