ايران اور جنوبي افريقہ كا زراعت اور ماہي گيري كے شعبوں ميں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بندر عباس - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي افريقہ نے زراعت اور ماہي گيري كے شعبوں ميں تعاون بڑھانے پر اتفاق كيا ہے.

ہرمزگان صوبے كي ماہي گيري تنظيم كے ڈائريكٹر جنرل پرويز محبي نے كہا ہے كہ ايران اور جنوبي افريقہ كے درميان ماہي گيري اور زراعت كے شعبے ميں سائنسي اور ٹيكنالوجي كے تعاون كے لئے ماحول سازگار ہوگيا ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك آنے والے مہينوں ميں زراعت اور ماہي گيري كے شعبے كي ترقي كے لئے قريبي تعاون كريں گے.

انہوں نے كہا كہ ايران اور جنوبي افريقہ ان دو اہم شعبوں ميں اپنے تجربات كا اشتراك كريں گے.

انہوں نے ايران ميں كھانے كي صنعت ميں موجود اچھے مواقعوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايراني نجي شعبے جنوبي افريقہ كے ساتھ اس حوالے سے اپنا تعاون بڑھانا چاہتے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ صوبہ ہرمزگان ميں 30 ہزار سے زائد ماہي گير اس صنعت سے وابستہ ہيں.

1*271**